علم آپ کے لیے ایسا ایندھن، ایسے وسائل یا ایسی مواقع پیدا کرے گا، جن میں آپ کی دلچسپی، آپ کی روحانی طاقت اور آپ کی قربانی دینے والی فطرت شامل ہوگی، خاص طور پر خاندانی زندگی میں۔
28 اپریل سے 4 مئی تک آپ اپنی صلاحیتوں کو ان وقتوں کے رویوں کے مطابق کس طرح انعامات میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ 28 اپریل کو نیا چاند ہوگا، اور یہ آپ کی زندگی کے چوتھے شعبے (فیملی اور جذباتی معاملات) کو ترقی دینے کے لیے ایک بڑا موقع ہوگا۔ نیا چاند آپ کے ساتویں زاویے پر ہوگا، جس سے آپ کی دلچسپی، روحانی طاقت، اور قربانی دینے کی فطرت خاندانی زندگی میں شامل ہوگی۔
وہ اسکارپیو افراد جنہیں پہلے سے اپنی فیملی میں سکون اور خوشی حاصل ہے، ان کے رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔ خاندانی اتحاد میں اضافہ ہوگا، روحانی تعلقات میں بہتری آئے گی اور باہمی محبت میں ترقی ہوگی۔
جبکہ وہ اسکارپیو حضرات جو شادی یا کسی خاندانی تقریب کا فیصلہ کر رہے ہیں، ان کے لیے یہ وقت بہترین ہوگا۔ 28 اپریل سے یہ اچھا وقت شروع ہوگا لیکن یہ موقع صرف تین دنوں تک رہے گا۔
اگلی اہم خبر 4 مئی کو ہے، جب زہرہ (وینس) آپ کے چھٹے زاویے میں داخل ہوگا۔ یہ ایک نہایت مثبت اور فائدہ مند تبدیلی ہے۔ زہرہ آپ کی روحانی سائنسز، لائف پارٹنرشپ کی استحکام، ذہنی بلوغت، مالی کامیابی، تعلیمی دلچسپی، سیکھنے کی صلاحیت، تخلیقی صلاحیتوں اور معاشرتی عزت کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہی زہرہ آپ کو چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا زیادہ شدت سے احساس دلائے گا۔ نیا چاند اور 4 مئی کو زہرہ کی یہ مثبت تبدیلی آپ کی خوشیوں میں اضافہ کرے گی۔ لیکن یہ صرف خوشی کی حد تک نہیں ہوگا بلکہ حقیقی کامیابیاں بھی حاصل ہوں گی۔ سورج بھی آپ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔سورج آپ کی فیصلہ سازی، نئے مواقع، تحقیقی کام، ڈیل میکنگ، آمدنی کے نئے ذرائع اور سفر کے امکانات پیدا کرے گا۔ یہ اثرات 20 اپریل سے جاری ہیں اور 28 اپریل کے بعد مزید بڑھ جائیں گے۔
ایک اور مثبت پہلو یہ ہے کہ مشتری (جوپیٹر) اس وقت آپ کے آٹھویں زاویے پر ہے۔جس کی بدولت علم اور خوش نصیبی آپ کے لیے ایسے مواقع پیدا کریں گے کہ آپ قرضوں سے نکل سکیں گے۔
قانونی معاملات سے نجات حاصل کر سکیں گے، اپنے کاروبار کو درست قانونی طریقے سے ترقی دے سکیں گے۔ اندرونی خوفوں پر قابو پا سکیں گے۔مشتری کی بدولت آپ اپنی اوسط کارکردگی سے بھی مثالی نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ زحل (سیٹرن) بھی اس وقت آپ کے پانچویں زاویے پر ہے۔ جو آپ کے لیے زندگی میں سکون اور خوشحالی پیدا کرے گا۔
چاہے آپ گھر بڑا کرنا چاہتے ہوں، نئی سہولیات خریدنا چاہتے ہوں یا رہائش کی تبدیلی کرنی ہو، یہ وقت بہترین ہے۔ مجموعی طور پر نیا چاند، زہرہ کی سپورٹ ، عطارد (مرکری) کی سپورٹ ،سورج کی سپورٹ ، مشتری کی سپورٹ اور زحل کی مثبت توانائی، سب کچھ آپ کی منصوبہ بندیوں، انعامات، درستگی اور سماجی حیثیت کے لیے سازگار ہے۔ تو اب اداسی یا مایوسی کی کوئی وجہ نہیں! لیکن وہ اسکارپیو افراد جو ابھی بھی زندگی میں رینگتے ہوئے چل رہے ہیں۔ان کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔انہیں چاہیے کہ اپنی کمزوریوں کو پہچانیں، نئے اور تخلیقی پلان بنائیں، چاہے انفرادی طور پر یا ٹیم کے ساتھ، اپنے اندر جدت لائیں۔ لیکن جو اسکارپیو افراد پھنس چکے ہیں اور حالات یا ذہنی صلاحیتیں انہیں آگے بڑھنے نہیں دے رہیں، انہیں چاہیے کہ وہ روزانہ پانچ مرتبہ سورہ شمس کی تلاوت کریں۔
