آج کی تاریخ

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر جیل سپریٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز اور علیمہ خان کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواستیں کل پیش ہوں گی۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس کل ان درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے مؤقف اپنایا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جو کہ واضح طور پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جیل حکام نے عدالتی احکامات کو نظرانداز کیا، اس لیے پنجاب کے سیکرٹری داخلہ اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں