جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-جہاں اسمبلیاں فروخت ہوتی ہوں وہاں عوام کے مسائل نہیں ہوسکتے، غیر جانبدار انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، محمود خان اچکزئی-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-منشیات کیسز: انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کرنے کی اجازت-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-بجٹ اہداف پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری، ٹیکس وصولیوں پر اتفاق نہ ہو سکا-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار-حکومت کی توجہ انسانی ترقی پر مرکوز، صحت، تعلیم اور ہنر مندی کے شعبوں میں بہتری ترجیح قرار

تازہ ترین

ایران جنگ کے اخراجات روزانہ ایک ارب ڈالر تک پہنچ گئے، امریکا کے ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے دوران امریکا نے اپنے انتہائی مہنگے اور اہم دفاعی ہتھیاروں کے بڑے ذخائر استعمال کر لیے ہیں، جس کے بعد اس کی مجموعی دفاعی تیاری پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری تنازع کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سمیت جدید ہتھیاروں کی بڑی مقدار استعمال کی گئی، جس کے باعث امریکا کے ایشیا اور یورپ میں موجود دفاعی ذخائر بھی متاثر ہوئے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اس جنگ کی مجموعی لاگت 28 سے 35 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر اخراجات تقریباً ایک ارب ڈالر کے قریب بتائے جا رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس صورتحال نے امریکا کی دفاعی حکمت عملی اور مستقبل کی جنگی تیاریوں پر بھی اہم سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں