آج کی تاریخ

ایران اسرائیل تنازع، تیل مہنگا ہونے سے پاکستان میں مہنگائی کا خدشہ

ایران اسرائیل کشیدگی نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے جس کے سنگین اثرات پاکستانی معیشت پر مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کے مطابق تیل کی قیمت میں اضافہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مہنگائی میں بڑے پیمانے پر اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اگر تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل ہو جائے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.3 ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے، جب کہ 80 ڈالر فی بیرل پر یہ نقصان 2 ارب ڈالر اور 85 ڈالر پر 3.1 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔
اگر تیل 90 ڈالر فی بیرل تک پہنچتا ہے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.49 ارب ڈالر تک بڑھنے کا اندیشہ ہے، جب کہ 95 ڈالر پر یہ خسارہ 3.88 ارب ڈالر اور 100 ڈالر پر 4.27 ارب ڈالر تک جا سکتا ہے۔
اسی طرح روپے کی قدر پر بھی دباؤ بڑھے گا، رپورٹ کے مطابق 80 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر ڈالر 285.4 روپے کا ہو سکتا ہے، جب کہ 100 ڈالر فی بیرل پر یہ ریٹ 292.1 روپے تک جا سکتا ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات بھی سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق: 80 ڈالر فی بیرل پر 35 روپے فی لیٹر، 85 ڈالر پر 55 روپے، 90 ڈالر پر 90 روپے، 95 ڈالر پر 130 روپے
اور 100 ڈالر پر 180 روپے فی لیٹر اضافے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
ان تخمینوں میں پیٹرولیم لیوی میں 11 روپے فی لیٹر ممکنہ اضافہ بھی شامل ہے، جو حکومت کے لیے ایک اور چیلنج بن سکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں