آج کی تاریخ

امریکا میں شہری غلط بٹن دبانے پر 50,000 ڈالر کی لاٹری جیت گیا

میری لینڈ کے ایک شہری کی قسمت اس وقت چمک اٹھی جب اس نے غلطی سے لاٹری ٹکٹ وینڈنگ مشین کا غلط بٹن دبا دیا اور غیر متوقع طور پر 50,000 ڈالر کا انعام جیت لیا۔
لاٹری حکام کو دیے گئے بیان میں شہری نے بتایا کہ وہ روزانہ کی طرح بیل ایئر واوا کی دکان پر لاٹری ٹکٹ خریدنے رکا، جہاں وہ معمول کے مطابق گاڑی میں گیس بھرواتا، کافی پیتا اور لاٹری کارڈ اسکریچ کرتا ہے۔
اس کا کہنا تھا کہ اس روز غلط بٹن دبنے کی وجہ سے اسے ایک مختلف لاٹری ٹکٹ ملا، جو دراصل Monopoly X20 تھا۔ جب اس نے ٹکٹ کو اسکریچ کیا تو حیران کن طور پر اس میں 50,000 ڈالر کی جیت درج تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں