Post Views: 33
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اندرونی جماعتی انتخابات نہ کرانے پر 3 سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں نوٹسز جاری کر دیے۔
ذرائع کے مطابق نوٹس نیشنل فرنٹ پاکستان، عام لوگ اتحاد اور پاکستان ہیومن پارٹی کو ارسال کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ان جماعتوں کے خلاف سماعت 4 نومبر کو ہوگی، جہاں انہیں وضاحت پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا کہ ان جماعتوں کے خلاف کیس الیکشن کمیشن کے کانفیڈنشل ونگ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔








