Post Views: 35
اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کو عدالت نے متنازع ٹوئٹس کے مقدمات سے بری قرار دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں اعظم سواتی کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی، جہاں ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دونوں مقدمات میں بری کردیا۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے الزام میں دو الگ مقدمات درج کیے تھے، تاہم عدالت نے شواہد کی بنیاد پر انہیں بے گناہ قرار دے دیا۔








