آج کی تاریخ

اسٹیج ڈراموں میں خواتین اداکاراؤں کے ملبوسات کی حکومت سے منظوری ضروری ہوگی

پنجاب میں اسٹیج اداکاراؤں کو اب اپنے ملبوسات کی منظوری صوبائی حکومت سے لینا ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق، ڈراموں میں اداکاراؤں کے ملبوسات کو حکومت کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگا، اور نئے ڈراما ایکٹ کے تحت ان ملبوسات کی جانچ پڑتال مانیٹرنگ ٹیم کرے گی۔
اب اداکاراؤں کے ملبوسات بھی ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی میں شمار ہوں گے، کیونکہ کئی اداکارائیں اپنے ملبوسات اس طرح تیار کراتی ہیں جو ڈراما ایکٹ کی شرائط کے مخالف ہوتے ہیں۔ یہ نیا ڈراما ایکٹ اسی ہفتے اسمبلی سے منظور ہونے کا امکان ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں