اسلامی نظریاتی کونسل نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور شدہ کم عمری کی شادی پر پابندی کے بل کو مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں مختلف سماجی و مذہبی معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی جانب سے منظور کردہ بل برائے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا۔
اجلاس میں تھیلیسیمیا کی اسکریننگ کو لازمی قرار دینے کے بل 2025ء، نیب کی طرف سے مختلف پراجیکٹس اور اسکیمز کی شرعی حیثیت کے بارے میں استفسارات، خلع کی صورت میں مہر سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے، بچوں کی شادی کے امتناع کا بل 2025ء (اسلام آباد) اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پیش کردہ “چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ” کے علاوہ مسلم عائلی قوانین (ترمیمی) بل 2025ء کا بھی جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی جانب سے کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے لیکن اسلامی نظریاتی کونسل نے اسے متفقہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔
