Post Views: 59
پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ سارہ نے ہدایت کار محسن طلعت سے اپنی طلاق کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
حالیہ دنوں ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سارہ عمیر نے اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصہ ذہنی دباؤ کا شکار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری طلاق کافی پہلے ہوچکی تھی لیکن ایک ہی شعبے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے اکثر آمنا سامنا رہتا تھا، جو میرے لیے مشکل صورتحال تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اصل وجہ یہ تھی کہ میں اپنے ذاتی حالات کی وجہ سے لوگوں اور روزمرہ مصروفیات سے کچھ وقت کے لیے دور رہنا چاہتی تھی۔ اس دوران موبائل فون اور دیگر رابطوں سے دوری نے مجھے ذہنی سکون دیا۔








