
Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu برج قوس
یہ وہ سسٹم ہے، جس کے تحت ڈھائی سال کا یہ دور آپ کے لیے مصیبتوں کے خاتمے اور ترقی کی بڑھوتری کا وقت بننے والا ہے۔ چار سیاروں کا ایک مجموعہ آپ کی زندگی میں فائدوں کی ایک فہرست تخلیق کرے گا۔ لہٰذا اپنی شکایات کو ختم کیجیے، پرانے ارادوں، بری عادتوں اور گزرے غموں کو اپنی ذات سے دور کیجیے۔
وہ قوسی حضرات جو وقت کی قدر کرتے ہیں، وہ وقت پر نظر بھی رکھتے ہیں۔ 21 مئی سے آپ کے لیے نئے راستے کھلنے جا رہے ہیں۔
25 مئی کو اڑھائی سال کا ایک نیا دور شروع ہو گا، جب زحل Saturn آپ کے پانچویں زاویے پر نمودار ہوگا۔ زحل کی یہ حرکت، یعنی اس کا پانچویں زاویے پر آنا، قوس کے لیے غیر معمولی چھلانگ کی مانند ہوگا۔ اچانک فائدے، کم محنت کے ساتھ زیادہ انعامات لیکن یہ کسی خوش قسمتی یا بیٹھے بٹھائے کامیابیوں کا موسم نہیں ہے، یہ مکمل طور پر آپ کی اپنی قابلیت، آپ کی ڈیل میکنگ صلاحیت، تخلیقی آئیڈیاز، ارادوں، اور تعلیمی کارکردگی پر مبنی ہے۔زحل آپ کے دوسرے زاویے کا نمائندہ ہے یعنی وراثت کا زاویہ، سرمایہ کاری کا زاویہ، ملازمت، کاروبار، اور منافعوں کا زاویہ۔ جیسے ہی زحل ڈھائی سال کے لیے پانچویں زاویے پر آئے گا، آپ کی ذہنی پختگی، توجہ، اور معاملات کو سمجھنے کی صلاحیت غیر معمولی حدوں کو چھو لے گی اور یہی آپ کی اصل طاقت ہو گی کامیابی کی راہ میں۔
یہ سب کچھ مفت میں ملا ہے۔یہ تو صرف اللہ کی مہربانی ہے کہ اس نے ایک ایسا نظام بنایا اور اس نظام کے تحت ڈھائی سال کا یہ دور آپ کے لیے آسانیاں اور ترقی لے کر آ رہا ہے۔اس کو فائدہ مند بنانے کے لیے آپ کو حاضر دماغی، نئے ایکشن پلانز، اور فراخ دلی کی ضرورت ہو گی۔ پچھلے دکھ، پریشانیاں، شکایتیں بھول جایئے۔ 25 مئی کے بعد آپ کے دن بہتری کی طرف بڑھیں گے۔لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوتی۔ 26 مئی کو عطارد (Mercury)، جو کہ ایک قلیل المدتی سیارہ ہے اور 25 دنوں کے لیے آپ کے ساتویں زاویے پر آ جائے گا وہ بھی ساتویں زاویے کا ہی نمائندہ ہے۔ اس سے آپ کو قلیل مدتی فائدے حاصل ہوں گے۔ سب سے پہلا فائدہ آپ کی گفتگو، کمیونیکیشن اور تعلیمی صلاحیتوں سے جڑا ہوگا۔ آپ کی بات چیت کا انداز اثر ڈالے گا، سیکھنے کی صلاحیتیں بلندی پر ہوں گی۔ساتواں زاویہ رشتوں کا زاویہ ہے، محبت، شراکت داری اور نئی ٹیم ورک کا زاویہ ہے۔ لہٰذا عطارد کا اس زاویے پر آنا آپ کے رشتہ دارانہ مسائل کو دور کرے گا، نئے رشتے بنیں گے، اظہار محبت کے لیے یہ ایک بہترین وقت ہے۔ امتحانات دینا، تیاری کرنا، ملاقاتیں کرنا، معاہدے سائن کرنا، کاروباری شراکت داری کرنا یہ سب کے لیے یہ وقت بہترین ہے۔
یہ وقت آپ کے ذہن کو دو رخی سوچ سے نکالنے میں بھی کامیاب ثابت ہوگا۔ آپ کے خیالات واضح ہوں گے، منصوبے طاقتور ہوں گے۔
بات ابھی ختم نہیں ہوئی ا سی ساتویں زاویے پر 20 مئی سے سورج بھی موجود ہے۔ تو عطارد اور سورج دونوں کی موجودگی اس زاویے پر آپ کے لیے غیر معمولی انداز کی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔ سورج اُن چار زاویوں میں سے ایک پر ہے جو قوس کے لیے انتہائی خوش آئند ہوتا ہے، اور اس بار تو عطارد بھی اسی جگہ پر ہے، مشتری بھی وہیں ہے، اور شوال کا چاند بھی اسی زاویے پر طلوع ہو گا۔
یعنی چار سیاروں کا مجموعہ آپ کی زندگی میں فہرست در فہرست فائدے تخلیق کرے گا۔ آئیے ان کو الگ الگ بیان کرتے ہیں:
رشتے عطارد سے بہتر ہوں گے، امتحانات اور سیکھنے کی صلاحیتیں بھی عطارد کے ذریعے بہتر ہوں گی۔ لیکن فیصلہ کرنے کی طاقت، خود اعتمادی، قیادت کی خصوصیات، حوصلہ، اور اعلیٰ انتظامی صلاحیتیں سورج سے حاصل ہوں گی۔ مشتری آپ کو علم پر مبنی فیصلے لینے میں مدد دے گا۔
مشتری چونکہ آپ کا حاکم سیارہ ہے، تو یہ مطلب ہے کہ آپ کی فطرت ہی آپ کی مددگار ہے۔ چاہے کچھ اور مدد کرے یا نہ کرے، آپ کی اپنی قدرتی صلاحیتیں یعنی آپ کی ذہانت، انتظامی صلاحیت، جذباتی توازن، تخلیقی سوچ، فیصلے یہ سب آپ کے لیے مفید ہوں گے۔
حتیٰ کہ حج کے وہ دس بڑے دن، جنہیں روحانی اعتبار سے اعلیٰ تصور کیا جاتا ہے، ان کی روحانی مداخلتیں بھی آپ کے کاموں میں، آپ کی کامیابیوں میں، آپ کی عزت، رتبے اور وقار میں اضافہ کریں گی۔ آپ کو مزید اختیار حاصل ہوگا۔
زحل کا اچھا ہونا، عطارد کا ساتویں زاویے پر ہونا، اور باقی تین سیاروں کا ساتھ دینا یہ ایک شاندار نجومی صورتحال ہے۔ اب آپ کو چاہیے کہ اپنے قیمتی اہداف کی نشاندہی کریں۔ جو خواہشات برسوں سے دل میں چھپی ہیں، جنہیں ہم زندگی کے مشن کہتے ہیں، اُن پر کام شروع کریں۔
آپ کی کامیابی کے لیے موسم، حالات، قسمت، نظام شمسی، اور اللہ کی رضا سب آپ کے ساتھ ہوں گے۔
اپنی شکایات ختم کیجیے، پرانے ارادے، بری عادتیں اور گزرے غم اپنی ذات سے الگ کیجیے۔ اور یہ میری نصیحت ہے اگر آپ ان سب کو دور کرنے میں کامیاب ہو گئے تو آپ کی کامیابی کی رفتار چالیس فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔اگر پھر بھی کچھ کمی محسوس ہو، تو نیلا یاقوت یا لال یاقوت پہن سکتے ہیں، سورہ شمس پڑھ سکتے ہیں۔ یہ ایسے روحانی علاج ہیں جو آپ کی طاقت کو مزید نکھار دیں گے۔ اور اس نکھری ہوئی طاقت سے آپ اپنی ضروریات اور خواہشات با آسانی پوری کر سکیں گے۔نہ صرف اپنے لیے، بلکہ اپنے بہن بھائی، بچوں، ملازمین اور دیگر انحصار کرنے والوں کے لیے بھی۔
مجموعی طور پر یہ ہفتہ، یا مئی کا یہ آخری حصہ آپ کے لیے راستے کھول دے گا۔ اگر آپ اپنے مشن کے ساتھ تیار ہوں گے، تو یقین جانئے، یہ کامیابی مہینوں کی نہیں، دنوں کی بات ہوگی۔
اور جب کامیابیاں مل رہی ہوں تو اللہ کا شکر ضرور ادا کیجیے کہ اس نے آپ کے لیے ایک بہترین وقت میسر کیا۔