کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 825 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی 110 روپے بڑھ کر 8 ہزار 514 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 94 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 299 روپے پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کا رجحان برقرار ہے۔







