ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب

تازہ ترین

اسلام آباد: علیمہ خان کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر پر تحفظات

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر پر تحفظات کا اظہار کیا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عدالت نے وکیل سلمان صفدر کا ایک لمحہ بھی انتظار نہیں کیا اور ججز سماعت کے دوران اٹھ کر چلے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈوگر صاحب شاید اسی مقصد کے لیے لائے گئے ہیں، ان کی سنیارٹی بھی نہیں تھی، اس لیے ہم ان پر مکمل تحفظات رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عمران خان سے جیل میں ہفتے میں دو دن (منگل اور جمعرات) ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے ملاقات کرنے والوں پر میڈیا ٹاک کی پابندی عائد کر دی تھی۔
عدالتی حکم کے مطابق، جو بھی عمران خان سے ملاقات کرے گا، وہ میڈیا سے گفتگو نہیں کرے گا، جبکہ عمران خان کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق مخصوص افراد کو ہی ملاقات کی اجازت ہوگی۔ علاوہ ازیں، بچوں سے ملاقات کے لیے ٹرائل کورٹ میں درخواست دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں