ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب

تازہ ترین

ایران پہلے ہی روس کا ساتھ دے کر یوکرین جنگ میں شامل ہو چکا ہے، زیلنسکی کا الزام

کییف: یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ایران روس کو ہتھیار فراہم کرکے پہلے ہی یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ ممکنہ نئے خطرات کے پیشِ نظر ہر وقت تیار رہنا ضروری ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران جب زیلنسکی سے سوال کیا گیا کہ کیا ایران اپنے حالیہ واقعات کے بعد یوکرین پر براہِ راست حملہ کر سکتا ہے، تو انہوں نے جواب دیا کہ موجودہ حالات میں مکمل احتیاط اختیار کرنا ہوگی تاکہ جنگ کا کوئی نیا محاذ نہ کھل سکے۔
زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ایران اور شمالی کوریا پہلے ہی مختلف انداز میں یوکرین کے خلاف کارروائیوں میں شریک ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ممالک اپنے اقدامات میں مزید اضافہ نہیں کریں گے، تاہم یوکرین کو ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
یوکرینی صدر نے الزام عائد کیا کہ جنگ کے آغاز سے ہی ایران نے روس کو ہزاروں شاہد (Shahed) ڈرونز فراہم کیے، جبکہ بعد ازاں ان ڈرونز کی مقامی تیاری کے لیے لائسنس بھی روس کو دیے گئے، جس سے ایران عملی طور پر اس جنگ کا حصہ بن چکا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں