Post Views: 121
کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ بسوں اور کوچز کی بروقت روانگی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ تمام کوچز اور بسوں میں ٹریکر اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
حکام نے ٹرانسپورٹرز کو حکومتی اقدامات میں مکمل تعاون کی تاکید کرتے ہوئے سیکیورٹی اور سفری سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔






