مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ کے خلاف تفتیش مکمل، عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے صلح کے بعد عدالت نے کیس خارج کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-آزاد کشمیر الیکشن: میرپور اور کوٹلی میں ووٹ پر ڈاکے کا الزام، بلاول بھٹو نے ریاست سے بڑا مطالبہ کر دیا-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کا مبینہ مسلح ملزم گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات کا دعویٰ-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی-نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ریاست اور مسلح افواج سے متعلق بیانات پر کارروائی

تازہ ترین

شاہد خاقان عباسی کی پارٹی کا بڑا سیاسی وار، ایم کیو ایم سنٹرل پنجاب کی پوری باڈی شامل

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی پوری تنظیم ان کی جماعت میں شامل ہو رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے صدر شاہین گیلانی نے عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، اور انہوں نے واضح کیا کہ وہ شاہد خاقان عباسی کے ساتھ مل کر سیاسی سفر جاری رکھیں گے۔
شاہد خاقان عباسی نے ملکی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی مشکلات حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، چینی کی قیمت میں اضافہ حکومتی ناکامی کا نتیجہ ہے، جبکہ ن لیگ نے اپنی ہی بنائی ہوئی سولر پالیسی ختم کر دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجوہات ڈالر کی قدر میں اضافہ اور مہنگے آئی پی پیز معاہدے ہیں، اور حکومت کے تحریری معاہدے توڑنے کے سنگین نتائج سامنے آتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے عوام خود سولر پینلز لگاتے تھے، لیکن اب حکومت کو اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے یہ قدم خود اٹھانا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے انتخابات پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کی جڑ غیر شفاف الیکشن ہیں، بلوچستان میں پیش آنے والا سانحہ بڑا المیہ ہے، جب تک ان معاملات کی گہرائی میں جا کر ان کا حل نہیں نکالا جاتا، مسائل برقرار رہیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں