لوکل گورنمنٹ ملتان کرپشن، ڈائریکٹر، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کے بعد مزید نام سامنے آگئے

ملتان( سٹی رپورٹر ) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان کے ڈائریکٹر ظہور بھٹہ اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر مسرت بی بی لوکل گورنمنٹ سمیت لوکل ڈیپارٹمنٹ کو کرپشن کے سنگین نوعیت کےمعالات میں ملوث افسران کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔محکمہ اینٹی کرپشن نے چٹھی نمبر سی سی1906/ 2024 کے درخواست گزار میاں اظہر قیوم کے تحریری الزامات کی روشنی میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر مسرت بی بی ،خواجہ رفیق اور حلیم شاہ کو اور انکوائری نمبر آ ر ای 67/2025 میں محمد شفیق پی ایس ٹو لوکل گورنمنٹ کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل روزنامہ قوم نے لوکل گورنمنٹ کرپشن سکینڈل بارے خبر میں آگاہ کیا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ ظہور بھٹہ اور مسرت بی بی گزشتہ اڑھائی سال سے کرپشن میں ملوث تھے۔ظہور بھٹہ نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے تمام آرڈر سابق ڈپٹی ڈائریکٹر مسرت بی بی سے کروائے اور آپس میں مل کر بے ضابطگیاں کیں۔ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی کرپشن کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مسرت بی بی کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت بھی انکوائری زیر سماعت ہے اور ان کو اس سیٹ پر کام کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر لوکل گورنمنٹ ظہور بھٹہ اپنی سیٹ پر براجمان تاحال موجود ہیں اور ان کو مقامی سیاسی گھرانے کی آشیر باد حاصل ہے۔ لوکل گورنمنٹ ملتان میں متعدد یو سی سیکرٹریز برابر کے شریک ہیں اور کئی یونین کونسلز میں پرائیویٹ لوگوں کو بٹھا کر سادہ لوح عوام کو برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی مد میں لوٹا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں