ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-ایران کی سخت وارننگ، آئندہ کسی بھی حملے کا پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کا اعلان-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-آزاد کشمیر انتخابات: ووٹرز کی کم شرکت انتخابی عمل پر سوالیہ نشان، پی ٹی آئی کا مؤقف-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-بابراعظم کی ٹیسٹ سنچری کا انتظار طویل، 33 اننگز گزرنے کے باوجود تین ہندسوں تک نہ پہنچ سکے-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-ایران مذاکرات بحال کرنے پر آمادہ، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں میں اہم پیشرفت-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب-دریائے چناب میں پانی کا خطرناک بہاؤ، جلالپورپیروالا میں بند ٹوٹ گیا، 5 بستیاں زیرِ آب

تازہ ترین

بیوی کے ظلم سے تنگ آکر تیلگو فلم کے کیمرامین کی پراسرار موت

بھارتی ریاست تلنگانہ میں تیلگو سنیما کے کیمرا مین محمد نواز اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محمد نواز کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے نے گھریلو تنازعات اور اہلیہ سویتا ریڈی کے مبینہ تشدد کے باعث خودکشی کی۔
رپورٹس کے مطابق محمد نواز اور سویتا ریڈی کی شادی 2020 میں ہوئی تھی، مگر گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دباؤ میں تھے۔ والدہ کا کہنا ہے کہ بہو جائیداد میں حصہ مانگنے کے لیے بیٹے پر دباؤ ڈالتی تھی اور اکثر کھانے سے بھی محروم رکھتی تھی۔
محمد نواز کی ازدواجی زندگی میں کشیدگی اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ معاملہ متعدد بار پولیس تھانے تک پہنچا، تاہم کونسلنگ کی تمام کوششیں ناکام رہیں۔
واقعے سے قبل بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد محمد نواز نے والدہ کو فون پر بتایا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں