وزارت خزانہ کی وضاحت: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران تنخواہوں یا پے اسکیلز سے متعلق کوئی بات نہیں کی، ان سے منسوب خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔
تحریری وضاحت میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ کے خطاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں یا پے اسکیلز پر نظرثانی کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔
یاد رہے: قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ زیر غور نہیں۔ تاہم، وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں واضح کیا کہ تاحال ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
وزارت نے مزید بتایا کہ معزز رکن اسمبلی کے سوال پر ایوان کو آئندہ مالی سال کے تناظر میں صورت حال سے آگاہ کیا گیا، اور فی الحال تنخواہوں اور الاؤنسز میں خاطر خواہ اضافے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں