خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-خانیوال: ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہ پر ہاتھ صاف، خصوصی اعزازیہ نہ سوشل سکیورٹی سہولتیں-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-پنجاب: زمینوں پر قبضوں کیخلاف کل سے ٹریبونلز کاروائیاں، پچھلے نوٹیفکیشنز منسوخ-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-منتخب کون سفارش کردہ کون؟ ملتان سمیت 8 تعلیمی بورڈز کیلئے چیئرمینوں کی مبینہ فہرست لیک-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-سوزش، گیس اور بڑھتے وزن سے پریشان؟ سونف، زیرہ اور اجوائن کا پانی صحت کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا-دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بڑا دھچکا، ٹریلینئر کا اعزاز برقرار نہ رہ سکا

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کا اہم اعلان

اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں نے قومی اسمبلی کی قومی سلامتی کمیٹی کے کل منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کے اراکین نے اپوزیشن لابی میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس میں ان کیمرہ اجلاس میں شرکت سے متعلق غور و فکر کیا گیا۔ اکثریتی اراکین نے اجلاس میں شمولیت کی حمایت کی۔ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی اجلاس میں شرکت کی بھرپور تائید کی، تاہم خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ وہ بانی سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔
تحریک انصاف نے اجلاس میں شرکت کے لیے 14 ارکان کی فہرست پیش کر دی ہے جن میں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، عامر ڈوگر، محمد بشیر خان، ثنا اللہ مستی خیل، علی محمد خان، زبیر خان، شبلی فراز، علی ظفر، ہمایوں مہمند اور عون عباس شامل ہیں۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ بروز منگل دن 11 بجے منعقد ہوگا۔ ماہ رمضان کے احترام میں اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔ اجلاس ان کیمرہ ہوگا جس میں عسکری قیادت موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔
اجلاس میں پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور ان کے نامزد نمائندے شریک ہوں گے جبکہ متعلقہ اراکین کابینہ کی بھی شمولیت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پہلے اجلاس کا وقت ڈیڑھ بجے مقرر کیا تھا جو اب تبدیل کرکے صبح 11 بجے مقرر کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں