چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-چولستان وٹرنری یونیورسٹی، بیرونی سپانسر شپ سے منعقد ایکسپو کیلئے طلبہ سے لاکھوں کی وصولی-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور

تازہ ترین

سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ، سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا

ریاض: سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ملک کے کئی علاقوں میں جاری طوفانی بارشوں کا سلسلہ پیر تک برقرار رہ سکتا ہے۔ عوام کو ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر قیام کریں، وادیوں اور ندی نالوں سے دور رہیں، اور سیلاب زدہ علاقوں میں نہانے سے گریز کریں۔
موسمیاتی پیشگوئی کے مطابق، مکہ اور ریاض میں موسلا دھار بارش متوقع ہے، جس کے نتیجے میں سیلاب، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مدینہ، عسیر، حائل اور قصیم کے علاقوں میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ مشرقی صوبے میں درمیانے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔
تبوک، باحہ، جازان اور نجران میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سول ڈیفنس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ذرائع اور سوشل میڈیا کے ذریعے موسمی صورتحال سے باخبر رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں احتیاط برتیں۔
ادارے نے مزید کہا کہ شہری کسی بھی خطرناک صورتحال میں ہنگامی اداروں سے فوری رابطہ کریں تاکہ بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں