یو این سیکرٹری جنرل کی ٹرین حملے پر کڑی مذمت، یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگرد حملے کی مذمت، یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں مسافر ٹرین پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور یرغمال بنائے گئے تمام مسافروں کی فوری اور محفوظ رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور یرغمال بنانے کے کسی بھی واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے یرغمال مسافروں کی فوری رہائی پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان کے علاقے میں دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری آپریشن میں اب تک 155 یرغمال مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ 27 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں