Post Views: 94
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے کا فوری نوٹس لے لیا۔ پاکستان بزنس فورم فرانس کی جانب سے یہ مسئلہ وفاقی وزیر کے سامنے پیش کیا گیا تھا، جس پر چوہدری سالک حسین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو خط ارسال کر دیا۔
وفاقی وزیر نے اس معاملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے ہدایت دی کہ اس کی فوری تحقیقات کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں کسی بھی غیر ضروری پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا ہر ممکن تحفظ کیا جائے گا اور ایئرپورٹس پر ان کے لیے خصوصی سہولت مراکز بھی قائم کیے جائیں گے






