Post Views: 182
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے تحت فی تولہ سونا 1,000 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار روپے تک آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 858 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نیا ریٹ 2 لاکھ 62 ہزار 345 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں، جہاں فی اونس سونا 11 ڈالر کمی کے بعد 2,910 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں کمی عارضی ہو سکتی ہے، اور سرمایہ کاروں کے لیے یہ ایک نادر موقع ہو سکتا ہے






