قوم نے قومی خزانہ بچا لیا،جامعہ اسلامیہ میں اوور ٹائم ختم،ملازمین سے لاکھوں روپے واپس

ملتان (سٹاف رپورٹر) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے خزانچی عبد السّتار ظہوری نے روزنامہ قوم کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے اور یونیورسٹی کی بد ترین مالی حالت کو دیکھتے ہوئے جولائی 2023 سے اوور ٹائم پر پابندی لگاتے ہوئے جن ملازمین کو اوور ٹائم دیا گیا تھا ان سےلاکھوں روپےکی وصولی کر لی ہے۔ روزنامہ قوم سے بات کرتے ہوئے خزانچی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عبد السّتار ظہوری کا کہنا تھا کہ تمام سٹاف نے بھی تعاون کرتے ہوئے اور یونیورسٹی کی مالی حالت دیکھتے ہوئے خوش دلی سے اوور ٹائم کی ادائیگی واپس کر دی ہے۔ اور ایک ہی دن میں تمام کی تمام اوور ٹائم کی مد میں کی گئی ادائیگیاں واپس ہو گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ 3 سال سے اساتذہ کے امتحانات اور دیگر واجبات کی ادائیگی بھی نہیں کی جا رہی۔ نومبر کی تنخواہیں 50 فیصدکی 2 اقساط جبکہ دسمبر کی تنخواہ 25 فیصدکی 4 اقساط میں دی گئی ہیں۔ چنانچہ خزانچی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے روزنامہ قوم کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے نہ صرف اوور ٹائم کی ادائیگی روک دی ہے بلکہ تمام کی تمام ادائیگیاں بھی ایک ہی دن میں واپس کروا لی ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں