Post Views: 125
کراچی: سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزرا، مشیران اور سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ کی جامعات اور تعلیمی بورڈز کے سربراہان سے متعلق قانون میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق، اس سے قبل گورنر سندھ نے بل پر اعتراضات لگا کر اسے سندھ اسمبلی کو واپس بھیج دیا تھا۔ گورنر نے جامعات اور تعلیمی بورڈز میں سربراہان کی تقرریوں پر بھی اعتراضات اٹھائے تھے۔ تاہم، کابینہ نے بل میں ترامیم کے بعد اس کی منظوری دے دی۔
یہ قانون جامعات اور بورڈز کے انتظامی امور میں بہتری اور تقرریوں کے طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔






