
ملتان(خبرنگار) مجذوب فقیر کا روپ دھار کر شہر میں شہریوں کے ساتھ نظرکا دھوکاکرکےبھار ی رقوم کی لوٹ مار کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ چوک بازار حسین آگاہی میں حافظ عبدالغفار تولیہ والوں کی دکان پر ایک مجذوب فقیر کی حالت میں نوسرباز آتا ہے اور ان سے بھیک مانگتا ہے۔دکاندار جب کچھ پیسے دیتاہے تو وہ انکار کر دیتا ہے اور کہتا ہے کہ مزید پیسے دو ۔بالاخر وہ دکاندارکوہیپنا ٹائز کر کے ذہنی طور پر مفلوج کر دیتا ہے اور اس بات پر مجبور کر دیتا ہے کہ دکاندار گلے میں سے پیسے نکال کر اس کے ہاتھ میں پکڑا دے۔وہ مجذوب نمانوسرباز دکاندار کو بار بار گلے میں سے پیسے نکالنے پر مجبور کرتا ہے جس پروہ تقریباً 40 ہزار روپے نکال کر فقیر کے ہاتھ میں پکڑا دیتا ہے جس کے بعد وہ شعبدےباز پیسوں کو مٹھی میں لے کر دونوں ہاتھوں کو سر سے اوپر بلند کر کے اپنی ہتھیلی کو مسلتا ہے اور ان کو پیسوں کو یک دم مٹی کی صورت کر کے ان کی طرف اچھال دیتا ہے اور سارے پیسے بظاہر یہ لگتا ہے کہ وہ مٹی بن گئے ہیںجس پر دکاندار حیران و پریشان ہو کر سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے اور وہ نوسر باز ہاتھ ملا کر رخصت ہو جاتا ہے۔ اس واقعے کی ایک شہری کی جانب سے موبائل سےبنائی گئی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میںویڈیکو سلو موشن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے وہ نوسرباز ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے مٹی دکاندار کی طرف پھینکتا ہے اور جو پیسے ہیں وہ الٹے ہاتھ سے اپنی جیب میں ڈال لیتا ہے ۔ بار بار یہ ویڈیو کو جب غور سے دیکھا جاتا ہے تو اس میں یہ واضح نظر آجاتا ہے کہ نو سر باز نے پیسے اپنی جیب میں ڈال لئے ہیں اور اس کے بعد وہ پیسے مٹی بن جانے کا دھوکا دے کر چلا جاتا ہے۔ معلوم ہوا کہ اس طرح کے واقعات شہر میں پہلے بھی کئی بار ہو چکے ہیں اور یہی نو سر باز اکثر جیولرز شاپ، میڈیکل سٹورز اور دیگر دکانوں پر جا کرانہیں اپنے جال میں پھنسا لیتا ہے اور دکانداروں کو اسی طرح ہیپناٹائزکرکےدھوکے سے لوٹ لیتا ہے۔ اس حوالے سے ایک اور واقعہ کے بارے میں ذرا ئع نے بتایا کہ ایک شہری کو سفر کے دوران اسی طرح ایک نو سر باز فقیر نے روکا اور کہا کہ آگے مصیبت آپ کی منتظر ہے اگر صدقہ نہیں نکالو گے تو بہت بڑے نقصان کا شکار ہو جاؤ گے۔ انہوں نے اس کو پہلے 100 روپیہ دیاجواس نے نہیں لئے۔اس کے بعد شہری نے اس کو ہزار روپیہ دیانوسربازفقیرنے وہ بھی نہیں لئے تو شہری نے تقریبا ًپانچ ہزار روپیہ اس نو سر باز فقیر کو دیا لیکن اس نے اس رقم کو ہاتھ کے اندر مسل کے مٹی کر کے ان کے پاؤں میں ہی پھینک دیا جس پر وہ خوفزدہ ہو گئے اور انہوں نے کافی زیادہ رقم اس فقیر کے حوالے کر دی جس پر اس نے کہا کہ اب آگے آپ کو کوئی مصیبت نہیں ٹکرائے گی میں نے سارے بلائیں دور کر دی ہیں جس کے بعد وہ شہری اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔ اس قسم کے واقعات شہر میں بڑھتے جا رہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ اور پولیس اس حوالے سے خاموش ہے۔ اس نوسر باز کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس کو دیکھ کر اس کا سراغ لگایا جا سکتا ہے اور اس گینگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔نظرکادھوکا






