آج کی تاریخ

بہاولپور: ریلوے کے 24 ایکڑ رقبے کی نیلامی میں بدعنوانی کے ریکارڈ-بہاولپور: ریلوے کے 24 ایکڑ رقبے کی نیلامی میں بدعنوانی کے ریکارڈ-محرم پر امن بنانے کا مشن، کابینہ کمیٹی کا ملتان اور بہاولپور میں اجلاس، فوج، رینجرز تعیناتی کا فیصلہ-محرم پر امن بنانے کا مشن، کابینہ کمیٹی کا ملتان اور بہاولپور میں اجلاس، فوج، رینجرز تعیناتی کا فیصلہ-خاوند کے مشروب "سکون" کیلئے خاتون کسٹم افسر کی عملے کو سمگلنگ کی چھٹی، ملتان "اڈہ" بن گیا-خاوند کے مشروب "سکون" کیلئے خاتون کسٹم افسر کی عملے کو سمگلنگ کی چھٹی، ملتان "اڈہ" بن گیا-ایمرسن اسلامیہ یونیورسٹی کے راستے پر، ٹھپ شعبوں میں بھرتیوں کی کھیپ کی تیاری-ایمرسن اسلامیہ یونیورسٹی کے راستے پر، ٹھپ شعبوں میں بھرتیوں کی کھیپ کی تیاری-ملتان پولیس کے شیر جوانوں کا خواجہ سراؤں پر وحشیانہ تشدد، مریم نواز کا نوٹس، 2 اہلکار معطل-ملتان پولیس کے شیر جوانوں کا خواجہ سراؤں پر وحشیانہ تشدد، مریم نواز کا نوٹس، 2 اہلکار معطل

تازہ ترین

میلہ کی آڑ میں اونٹ دنگل کرانیکا منصوبہ ملیا میٹ، قوم نے بہاولپور سے جواری بھگا دیئے

ملتان( سٹاف رپورٹر) روزنامہ قوم کی نشاندہی اور ثبوت فراہم کرنے پر بہاولپور کے نواحی علاقے ہوت والا میں اونٹوں کی لڑائی کی آڑ میں ہونے والا جنوبی پنجاب کا ایک بڑا جوا گزشتہ روز علی الصبح ڈی پی او بہاولپور کی فوری مداخلت سے ختم کردیا گیا اور پنجاب سندھ اور بلوچستان سے لڑائی کیلئے لائے گئے 100 سے زائد اونٹ دن بھر کے انتظار کے بعد بغیر لڑے واپس روانہ کردیئے گئے اور سینکڑوں جواری مایوس لوٹ گئے، روزنامہ قوم ملتان کو راجن پور کے ایک شخص نے اطلاع دی کہ 2فروری کو بہاولپور میں اونٹ میلے کی آڑ میں اونٹوں کا دنگل اور اس پر جوا ہورہا ہے جس میں شرکت کیلئے راجن پور سے ہزاروں نوجوان خصوصی طور پر ٹرکوں پر اونٹ لاد کر روانہ ہوچکے ہیں جس پر روزنامہ قوم نے اپنے نمائندے کو معلوم کرنے کیلئے بھیجا اور اس دنگل کی تیاریاں دیکھ کر بہاولپور کے نمائندے افتخار احمد کے ذریعے انتظامیہ اور بہاولپور پولیس کو آگاہ کیا گیا ، معلوم ہوا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ذریعے صرف اونٹ میلے کی اجازت دی گئی تھی اور اجازت نامے میں اونٹوں کے دنگل کا کوئی ذکر نہ تھا ۔ مہمانوں کیلئے کھانے پینے اور دیگر انتظامات پر تقریباً ایک کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا تھا۔ روزنامہ قوم نے جب اس صورتحال سے ڈی پی او لودھراں اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ وہاں تو اونٹ کے دنگل کےبینر آویزاں ہیں تو ڈی پی او بہاولپور نے اپنے ذریعے سے تصدیق کی اور گزشتہ روز علی الصبح ہی دنگل بند کرادیا ۔ اونٹوں کے دنگل کی آڑ میں جوا کرانے والے نے سفارشوں کے انبار لگا دیئے مگر بہاولپور پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے واضح طور پر کہہ دیا کہ اونٹوں کی لڑائی کسی صورت میں نہیں ہوگی تاہم اگر آپ کوئی میلہ یا اونٹوں کی صحت کا مقابلہ کرنا چاہیں تو انتظامیہ اور پولیس کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا بتایا گیا ہے کہ اس مقابلے میں شرکت کیلئے کوٹ ادو، تونسہ ، روجھان، چنی گوٹھ، ڈھرکی، گھوٹکی ، لاڑکانہ، جتوئی، علی پور، ترنڈہ محمد پناہ، فاضل پور، شاہوالی، ڈیرہ بگٹی اور سبی سے بھی اونٹ لائے گئے تھے اور کل 100 کے قریب اونٹ لائے گئے تھے جبکہ انتظامیہ کے مطابق اونٹوں کے 25 جوڑ پڑنے تھے ۔ اس مقابلے کو دیکھنے اور جوا لگانے کیلئے بھی لوگ دور دراز سے آئے مگر بہاولپور پولیس نے ایک بھی سفارش نہ چلنے دی جس پر دن بھر کے انتظار کے بعد شام کو اونٹوں کو مالکان نے انہیں ٹرکوں پر لادنا شروع کردیا ۔شام تک اونٹ دنگل کرانے والی ٹیم کے انچارج رمضان نمبردار نے ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی سے کہا کہ نمائش پر صرف چار مقابلے کرانے کی اجازت دے دیں مگر بات نہ بن پائی ۔ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر چنڑ،ملک اقبال چنڑ کی اچانک علالت کے باعث لاہور میں ہیںورنہ اس مقابلے میں انہوں نے بھی شرکت کرنا تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں