ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی خیبرپختونخوا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

حکومت نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر اور انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس اختر حیات کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی مقرر کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حالیہ دنوں میں انسانی اسمگلنگ کے کئی واقعات میں ایف آئی اے کے افسران کے ملوث ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جو ان کی برطرفی کی ایک اہم وجہ بنی۔

اسی طرح، آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی خراب صورتحال پر قابو پانے میں ناکامی ان کی برطرفی کی وجہ بنی۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق، ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اختر حیات نے نومبر 2024 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پولیس افسران کو سیاسی سرگرمیوں میں شامل نہ ہونے کی ہدایت کی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں