ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سکول آف اکنامکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر فریدی کا ٹینیور ختم ہونے کے بعد اسکول اف اکنامکس کی فیکلٹی میں سیاست شروع ہو گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق سکول آف اکنامکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر فریدی کا تین سالہ ٹینیور 26 جنوری 2024 کو مکمل ہوا اور اس کے ساتھ ہی یونیورسٹی کے قانون کے مطابق تین سینیئر موسٹ پروفیسرز کا پینل وائس چانسلر کو بھیجا جاتا ہے اور وائس چانسلر اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے تین سینیئر موسٹ پروفیسرز میں سے کسی ایک پروفیسر کو ڈائریکٹر تعینات کر سکتے ہیں، ڈاکٹر ظاہر فریدی کے بعد سینیئر موسٹ ٹیچر ڈاکٹر عذرا بتول ہیں مگر باقی فیکلٹیز سکول آف اکنامکس نے وائس چانسلر کو 2 پروفیسرز اور 1 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے کہنے پر ڈاکٹر عذرا بتول پر عدم اعتماد کا خط لکھ دیا ہے اور ان پروفیسر حضرات نے ڈیپارٹمنٹ کے باقی سب اساتذہ ماسوائے ایک ٹیچر سے دستخط بھی کروا لیے۔ جن ٹیچر حضرات سے دستخط کروائے گئے ان کا موقف تھا کہ ہم کو دھمکیاں دے کر اور بلیک میل کر کے دستخط کروا گئے ہیں۔ اگر وی سی نے ہمیں بلایا تو ہم انکار کر دیں گے۔ ڈاکٹر ظاہر فریدی کے بعد اگر ڈاکٹر عذرا بتول کو ڈائیریکٹر کا چارج دے دیا گیا تو دوسرے ٹیچرز کو ماضی کے کچھ کارناموں کے کھلنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں ۔ ڈاکٹر عذرا بتول کے بارے میں یہ تحریری شکایت اس موقع پر سامنے آئی ہے جب ڈاکٹر ظاہر فریدی کے ڈائیریکٹر کا عہدہ ختم ہونے کو ہے اور اب یہ چارج ڈاکٹر ظاہر فریدی کے بعد سینیئر ٹیچر ڈاکٹر عذرا بتول کے پاس جانے کی قوی امید ہے۔






