قوم کی سچائی ثابت ،ایئر پورٹ سے 3 کروڑ 78 سمکل شدہ موبائل فونز برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)روزنامہ قوم کی ملتان ایئرپورٹ پرسمگلنگ کے حوالے سے خبر سچ ثابت ہوئی۔ کسٹم حکام نے تین کروڑ مالیت کے 78 موبائل فونزقبضہ میں لے لیے۔ گزشتہ روز پی آئی اے کی آفیسر فریحہ نے 78سمگل شدہ موبائل فون کے حوالے سے کسٹم حکام کوشکایت کی تو اس کے باوجود انچارج احمد ظہیر پہلے ہی چلے گئے۔ خاتون آفیسر کے شور مچانے پر ایئرپورٹ والوں نے موبائل فون قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہےکہ اس وقت کسٹم حکام کی طرف سے ایئرپورٹ انچارج حناء گل ہیں جبکہ طیبہ معید کیانی زیارتوں پر جانے کی وجہ سے چھٹیوں پر ہیں۔ واضح رہے کہ روزنامہ قوم متعدد بار ملتان ایئرپورٹ پر سمگلنگ کے حوالے سے چشم کشا انکشافات کرتا رہا ہے،گزشتہ روز کی کارروائی نےروزنامہ قوم کی حقائق پر مبنی جدوجہد پر سچائی کی مہر ثبت کر دی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں