اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں با معاوضہ و مقالہ نگاری کی تعلیمی بے ایمانی پر پابندی

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرکاری جامعات میں گھوسٹ و با معاوضہ تحقیقی مقالہ جات اور انٹرنیشنل جنرلز کیلئے انویسٹر کی خدمات کے بعد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے مقالہ جات / تحقیقی پروجیکٹ کی پوشیدہ تحریر کی غیر اخلاقی مشق کے حوالے سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بامعاوضہ مقالہ نگاری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کئی تحفظات کی اطلاع ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کو دی گئی ہے۔ اور IUB کے تدریسی/غیر تدریسی عملے کے چند نمائندے اس گندی، بے ایمانی اور غیر اخلاقی مشق میں ملوث ہیں۔ ایسے لوگ IUB میں اپنا کاروبار قائم کر رہے ہیں۔ یہ ایک تعلیمی بے ایمانی ہے جو IUB میں تحقیقی معیار اور آؤٹ پٹ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ تمام عہدیداروں کو سختی سے متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ایم فل / ایم ایس / ایم ایس سی (آنرز) / ایم بی اے / ایل ایل ایم / پی ایچ ڈی طلباء کے لئے مقالہ لکھنے سے گریز کریں، چاہے وہ نقد یا کسی بھی فائدے کی مد میں ہوں۔ فیکلٹی ممبر/وزٹنگ فیکلٹی ممبر اور یونیورسٹی کے نان ٹیچنگ ملازم اگر اس بددیانتی میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف پنجاب ایمپلائیز ایفیشینسی، ڈسپلنری اکاونٹیبلٹی ایکٹ 2006(PEEDA) کے تحت کارروائی کی جائے گی۔اگر جرم ثابت ہونے کی صورت میں پہلے ہی سے ڈگری سے نوازا گیا ہو تو پیڈا کے تحت کی جانے والی کارروائی سے ڈگری کو روک یا ضبط کیا جا سکتا ہے ۔ IUB کے پے رول پر فیکلٹی ممبر کو نگرانی کے لیے بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے اور غیر تدریسی اہلکار اور وزیٹر کو مستقل طور پر پڑھانے سے روکا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں