آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

میلسی وہاڑی روڈ برباد،جگہ جگہ گڑھے، ٹوٹی بجری نے گاڑیوں کے انجرپنجر ہلا کر رکھ دئیے

میلسی وہاڑی روڈ برباد،جگہ جگہ گڑھے، ٹوٹی بجری نے گاڑیوں کے انجرپنجر ہلا کر رکھ دئیے

میلسی(نمائندہ خصوصی ) بین الااضلاعی سڑک میلسی وہاڑی روڈ برباد ہو کررہ گیا ۔جگہ جگہ کھڈے گڑھے ٹوٹی بجری نے گاڑیوں کے انجن خراب کردئیے اورمسافروں کے سفر کو تکلیف دہ بنا دیا ٹول ٹیکس ،ہری چند ،کوٹلی مہتم ،کرم پور سمیت درجنوں مقامات پرسڑک اس قدر اکھڑ چکی ہے کہ حادثات معمول بن کر رہ گئے ہیں اس سڑک پر دوایم این ایز دو سابق وزراء اور 4,ایم پی ایز کی رہائش گاہیں موجود بھی ہیں اور ان کا گھر تک آنا جانا بھی اسی ٹوٹی پھوٹی سڑک سے ہی ہوتا ہے مگر تا حال یہ اراکین اسمبلی بھی اس اہم سڑک کو بنوانے کے لیے کوئی موثر کردار ادا نہیں کر سکے اور نہ ہی سڑک پر پیچز لگائے گئے اور نہ ہی ریپیرنگ ہو سکی ہے بین الاضلاعی مسافر بسیں ٹرک مال بردار ٹرالرز اور دیگر بھاری ٹریفک کے گذرتے وقت سڑک کے پتھر اڑ اڑ کر کناروں کی دکانوں میں لوگوں کو ھٹ کرتے ہیں علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب اورکمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں