وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

امریکی صدارتی الیکشن؛ اردو زبان میں بھی بیلٹ پیپرز کی فراہمی

امریکی صدارتی الیکشن؛ اردو زبان میں بھی بیلٹ پیپرز کی فراہمی

امریکا میں اردو بولنے اور سمجھنے والے ووٹرز کی بڑی تعداد کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا

امریکا میں صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے تاہم کچھ علاقوں میں بزرگ اور بیمار شہریوں کی سہولت کے لیے متعدد خصوصی پولنگ اسٹیشنز میں ’’ارلی ووٹنگ‘‘ کا عمل جاری ہے جس میں ایک خوشگوار تبدیلی دیکھی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انگریزی نہ سمجھنے والے ووٹرز کو رائے شماری کے لیے ایسے بیلٹ پیپرز کی فراہمی قانونی ضرورت ہے جسے ووٹر سمجھ سکے۔

اس قانون اور اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے بیلٹ پیپرز کو اردو میں بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ اردو سمجھنے والوں کے لیے آسانی ہو۔

پاکستان کی قومی زبان اردو جنوبی ایشیائی ممالک میں رابطے کی زبان ہے۔ امریکا میں مقیم پاکستانی، بنگلادیشی، بھارتی اور برمی وغیرہ اردو بولتے ہیں۔

امریکا میں ایسے ووٹرز کی تعداد ہزاروں میں ہے جو اردو زبان کو بولتے، سمجھتے اور پڑھ سکتے ہیں۔ اس لیے شکاگو بورڈ آف الیکشنز نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر اردو میں بھی بیلٹ پیپرز فراہم کیے ہیں۔

دیگر ریاستوں کی جانب سے بھی اردو میں بیلٹ پیپرز کی فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

جنوبی ایشیائی نے بالعموم اور پاکستانی کمیونیٹی نے بالخصوص اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں