وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے بعض اضلاع کے لیے اپنا گھر اپنی چھت منصوبے کا افتتاح کردیا۔ اگر آپ کے پاس شہری علاقے میں ایک سے 5 مرلہ اور دیہی علاقوں میں دس مرلے کی زمین ہے تو حکومت پنجاب آپ کو 15 لاکھ روپے آسان اقساط پر بلاسود قرضہ دے گی جس کی ماہانہ قسط 14 ہزار ہوگی، پہلے تین مہینے ایک روپیہ نہیں دینا پڑے گا، اس کے بعد 14 ہزار روپے ماہانہ قسط دینی پڑے گی، پنجاب حکومت سود ادا کرے گی ، لوگوں کو کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔ اس کے لئےایک نمبر دیا گیا ہے اور پی آئی ٹی بی کے پورٹل پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں، آپ کے پاس زمین کا ٹکرا ہے تو اپنے علاقے کے ڈی سی اور کمشنر آفس سے بھی معلومات لے سکتے ہیں ۔ ابھی یہ سکیم کچھ اضلاع میں ہے، تاہم بہت جلد پورے پنجاب میں شروع کردی جائے گی ۔ تمام ڈی سیز کو بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس سکیم کے سروس چارجز بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی، اس میں کوئی سود اور کوئی پوشیدہ چارجز نہیں ہیں، قرض کے لیے شہری آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔







