بچہ فیملی گوالہ کالونی رہن شدہ اراضی پر تعمیرات میں مصروف،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا تحقیقات کا حکم

بچہ فیملی گوالہ کالونی رہن شدہ اراضی پر تعمیرات میں مصروف،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کا تحقیقات کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)سابق ایم پی اے اسحاق بچہ اوران کے بیٹوں کی طرف سےگوالہ کالونی کی رہن شدہ اراضی تین مختلف پارٹیوں کو فروخت کرنے کے حوالےسے فوری مداخلت کیلئے متاثرہ فریق عاصم پرویز ہاشمی نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے نام درخواست دی جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے انکوائری کا حکم دے دیا۔درخواست کا متن درج ذیل ہے ۔
گزارش ہے کہ سائل ایک عدد رقبہ M10-84K بصورت پلاٹ بچہ گوالہ کالونی ٹائون بائی پاس موضع درانہ نگانہ ملتان کا خرید کنندہ بذریعہ اقرار نامہ معاہدہ بیع بتاریخ 2019-01-03 منجانب ملک جہانزیب بچہ ولد ملک اسحاق بچہ ہے ( کا پی لف ہے ) جسکی رقم ملک جہانزیب بچے سائل سے وصول کر چکا ہے ۔ یہ رقبہ TMA ملتان بابت ڈویلپمنٹمکفول ہے۔ سائل کے ملک جہانزیب بچہ کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے مطابق رقبہ TMA ملتان سے Redeem کروانا سائل کے ذمہ تھا۔ لہذا اس رقبے کو Redeem کروانے کے لیے سائل تمام تر محکمانہ کاروائی کی پیروی دفتر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب لا ہور / دفتر ضلع کونسل ملتان بذریعہ رٹ پٹیشن نمبر2022/ 6505کرتا آرہا ہے۔ اب ملک جہانزیب بچہ اس رہن شد ہ رقبہ 10M- 84Kکا معاہدہ کسی اور شخص سے کرنے کے درپے ہے۔ جس پر سائل نے ایک حکم امتناحی بعد الت جناب محمد زاہد فرید صاحب سول جج ملتان مورخہ 2024-05-30 کو جاری کروایا ہے ۔ ( کا پی لف ہے ) جس کے مطابق اس رہن شدہ رقبے پر کسی بھی قسم کی کوئی نقل و حرکت اور تعمیرات اور خرید و فروخت نہ ہوسکتی ہے۔ جبکہ ملک جہانزیب بچہ نے چند دیگر اشخاص کے ساتھ ملکر رہن شد ہ رقبے پر قانون کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کی اطلاع سائل نے دفتر ضلع کونسل ملتان بذریعہ درخواست بنام چیف آفیسر ضلع کونسل ملتان اور ڈسٹرکٹ آفیسر پلانگ ملتان کو 2024-06-14 کودے دی تھی ۔ ( کا پی لف ہے ) لیکن چیف آفیسر ملتان اور اسکے عملہ کی ملک جہانزیب بچہ اور اسکے کارندوں کے ساتھ ملی بھگت کی وجہ سے موقع پرغیر قانونی تعمیرات تا حال جاری ہیں۔
لہذا استدعا ہے کہ متعلقہ آفسران کو جلد از جلد غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم صادر فرمایا جائے اور اس معاملے میں ملوث محکمانہ افسران اور سٹاف کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ ورنہ سائل اپنا ہرقسم کا قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں