وینس گروپ متاثرین انصاف کیلئے اسلام آباد روانہ ،ایف آئی اے جعلسازوں وکیل کی ٹرائیکا میں ڈیل

وینس گروپ متاثرین انصاف کیلئے اسلام آباد روانہ ،ایف آئی اے جعلسازوں وکیل کی ٹرائیکا میں ڈیل

3300شہریوں سے 30ارب کافراڈ،ایف آئی اےکےانکارپرمتاثرین کاوفدڈی جی ایف آئی اے اورسیکرٹری داخلہ سےملےگا

راشد ذیشان، اقبال شیخ،زاہد چوہدری ،متین شیخ اور امتشال شیخ رو پوش ،ایف آئی اےاہلکارسہولتکار، ایک وکیل رابطےکرانےمیں مصروف

ملتان (سٹاف رپورٹر )وینس گروپ آف کمپنیز کے نام سے ملتان اور جنوبی پنجاب کے 3300 سے زائد شہریوں سے 30 ارب سے زائد کا فراڈ کرکے رفو چکر ہونے والوںکیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کی طرف سے کارروائی سے گریزاور التوائی حربے اختیار کرنے کے بعد متاثرین کا وفد ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ حکومت پاکستان سے داد رسی کی اپیل کیساتھ اسلام آباد روانہ ہو گیا ۔وینس گروپ آف کمپنیز کے سی ای او اور بد نام جعلساز راشد ذیشان کے لیگل ایڈوائز ر بھی لٹے ہوئے افراد کیساتھ ہاتھ کرنے لگے اور رقم واپس دلانے کے نام پر فیس وصول کرنے لگے ۔بتایا گیا ہے کہ یہ فراڈ یا گروہ جو کہ راشد ذیشان ، بینکار اقبال شیخ،زاہد چوہدری ،متین شیخ اور امتشال شیخ پر مشتمل ہے یہ تمام کے تمام رو پوش ہو چکے ہیں اور دوسری طرف عارضی بنیادوں پر ایف آئی اے میں بھر تی ہوکر ایف آئی اے میں اہم پوسٹوں پر تعینات اہلکار نہ صرف ان جعلسازوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں بلکہ انہیں پل پل کی خبر بھی دے رہے ہیں اور ایک ایڈووکیٹ فراڈیوں اور ایف آئی اے اہلکاروں کے درمیان رابطے کرا رہا ہے ۔متاثرین نے قومی اسمبلی کےاراکین کی فہرست لیکر تمام اراکین کو خط لکھ کر مدد مانگنے کی بھی سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں