Post Views: 45
روٹھ کرمیکے آئی8 بچوں کی ماں کوجلا دیا تھا
[urdu_multicolumn columns=”2″]
ساہیوال (نمائندہ خصوصی)سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت ضیاء اللہ خاں نے 8 بچوں کی ماں کے قتل کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے 8 بچوں کی ماں کو پٹرول ڈال کر ہلا ک کرنے والے مجرم خاوند کو دو مرتبہ سزائے موت۔10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہو گی۔استغاثہ کے مطابق 24 اپریل 2023 کو چک 93بارہ ایل میں روٹھ کرمیکے آئی ہوئی بیوی شازیہ کو اس کے خاوند طارق نے پٹرول ڈال کر آگ لگا کر جلا دیا تھا خاتون کو بری طرح جھلس جانے کے سبب سول ہسپتال پہنچایا مگر شازیہ نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔پولیس شاہ کوٹ نے مقتولہ کے باپ نظام کی مدعیت میں مقدمہ 324،302ت پ اور7انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔
[/urdu_multicolumn]







