پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عمران خان کی رہائی کے لیے جلسے جلوسوں کا اعلان-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ٹرمپ کا پاکستان کے ذریعے ایرانی تجاویز پر ردعمل، مذاکرات پر عدم اطمینان کا اظہار-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-ججز ٹرانسفر کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل، نیا ڈیوٹی روسٹر جاری-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-پیٹرول اور ڈیزل پر 153 اور 116 روپے تک ٹیکسز و مارجنز کا انکشاف، اصل قیمت سامنے آگئی-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال-جعلی شہریت: ایف آئی اے تحقیقات مکمل، 9 یو سی سیکرٹریز ملوث، اینٹی کرپشن کو رپورٹ ارسال

تازہ ترین

ملتان:فریقین میں لڑائی،ضلع کچہری میدان جنگ بن گئی،بھگدڑ

ملتان:فریقین میں لڑائی،ضلع کچہری میدان جنگ بن گئی،بھگدڑ

اینٹوں ، پتھروں اور چاقو ، بلیڈز کا آزادنہ استعمال،3 افرادشدیدزخمی،پولیس غائب

پولیس کچہری میں سکیورٹی برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئی:وکلابرادری کاتشویش کااظہار

ملتان (کرائم رپورٹر)ضلع کچہری ملتان میں مقدمہ قتل کی پیشی پر آئے ہوئے فریقین میں لڑائی مار کٹائی کے دوران تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔لڑائی کے دوران
اینٹوں ، پتھروں اور چاقو ، بلیڈز کا آزادنہ استعمال کیا گیامتحارب گروپوں میں جھگڑے سے بچنے کیلئے دیگر سائیلان نے بھاگ کر جان بچائی ۔دونوں گروپ کے مسلح افراد ایک دوسرے کے حامیوں کا پیچھا کرتے رہےلڑائی جھگڑے کے دوران پولیس موقع پر نہ پہنچی ہنگامی کال کے باوجود پولیس متحارب گروپوں کو پکڑنے نہ پہنچی۔جھگڑا اس وقت شروع ہوا کہ جب مدعی اور ملزم پارٹی کے حامی ایک دوسرے کو آمنے سامنے دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے جملہ بازی سے نوبت مسلح جھڑپ تک جا پہنچی ۔دریں اثناء وکلاء برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کچہری میں سکیورٹی برقرار رکھنے میں ناکام ہے بعد ازاں متعلقہ پولیس چہلیک نے دونوں فریقین کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں