آج کی تاریخ

وہاڑی:سابق خطیب اوقاف بچیوں سے زیادتی میں ملوث،ویڈیوز برآمد

پولیس تھانہ سٹی نے قاضی وہاج نوری کے بیٹوں احمد اور حامدوہاج، نامعلوم لڑکے کو گرفتار کرلیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)وہاڑی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی سکینڈل ،سابق خطیب اوقاف قاضی وہاج احمد نوری کے گھر پولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ ریڈلڑکیوں کو نوکریوں کا جھانسہ مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور مبینہ طور پر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کا انکشاف ہو اہے،پولیس تھانہ سٹی نے قاضی وہاج احمد نوری کے دونوں بیٹوں احمد وہاج اور حامد وہاج اور ایک نامعلوم لڑکے سمیت گرفتار کرلیاقاضی وہاج احمد نوری کے گھر سے تین لڑکیاں بھی پولیس نے برآمد کرلی،پولیس تھانہ سٹی کے اے ایس آئی بابر سعید کے مطابق 700 سے زائد ویڈیو کی برآمدگی کا انکشاف ہوا ہے جس میں بچیوں سے زیادتی کی بھی متعدد ویڈیوز ہیںڈی پی او وہاڑی عیسی خان سکھیرا کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی اور ایلیٹ فورس کے کمانڈو نے کاروائی کی میں حصہ لیا،مزید انکشافات پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کی روشنی سامنے آئیں گے۔
زیادتی

شیئر کریں

:مزید خبریں