وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-وفاقی آئینی عدالت کا سپر ٹیکس کیس میں بڑا فیصلہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-شہباز شریف کا بڑا اعلان: کم لاگت گھروں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح قرار-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-آبنائے ہرمز پر ایرانی صدر کا سخت مؤقف، امریکا اور اسرائیل کو واضح وارننگ-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلوں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، اہم درخواست دائر-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ-اپنا گھر اسکیم کا اجرا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان: آئندہ بجٹ میں عوام کو مزید سہولتیں دینے کا وعدہ

تازہ ترین

چین کا بھارت کو کرارا جواب، 30بھارتی دیہات، دریاؤں اور جھیلوں کے نام تبدیل

چین کا بھارت کو کرارا جواب، 30بھارتی دیہات، دریاؤں اور جھیلوں کے نام تبدیل

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چین نے بھارت کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے درمیان بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کا نام تبدیل کرکے زنگنان رکھ دیا۔ ریاست سے متصل 30 دیگر علاقوں کے نام بھی تبدیل کردئیے گئے۔متنازع سرحدی علاقوں کے حوالے سے چین اور بھارت میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ چینی حکام نے بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سچائی تسلیم کرنے کو کہا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے میڈیا بریفنگ میں مودی کے دورہ اروناچل پردیش سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ زنگنان چینی علاقہ ہے۔چینی حکومت نے کبھی بھی اروناچل پردیش پر بھارت کے نام نہاد دعویٰ کو تسلیم نہیں کیا اور اس کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو چین میں زنگنان کے علاقے میں من مانے طور پر ترقی دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں