حسین آگاہی : سکول واش روم کے قریب سے لاوارث نومولود بچی برآمد

​ملتان(خبر نگار) حسین آگاہی میں سکول کے واش روم کے قریب سے لاوارث نومولود بچی برآمدتفصیل کے مطابق حسین آگاہی میں واقع ایک سکول کے واش روم کے قریب سے انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سے ایک معصوم لاوارث نومولود بچی برآمد ہوئی ہے۔ سکول کے قریب سے بچی کے ملنے پر علاقے میں شدید سنسنی پھیل گئی اور شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔ سکول کے واش روم کے قریب زرد رنگ کے گرم کمبل میں لپٹی ہوئی نومولود بچی کے رونے کی آواز سن کر انتظامیہ کو اطلاع ملی جس پر فوری طور پر بچی کو تحویل میں لے کر اس کی دیکھ بھال کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ بچی کی برآمدگی کے بعد مقامی حکام اور امدادی ٹیموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ معصوم کو محفوظ مقام پر منتقل اور تمام تر ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ بچی کو لاوارث چھوڑنے والے ذمہ داران کا سراغ لگایا جا سکےجبکہ بچی کے تحفظ اور نگہداشت کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں