نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14 ہزار کلومیٹر ہے تو مریم کا پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے: مزمل اسلم-نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14 ہزار کلومیٹر ہے تو مریم کا پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے: مزمل اسلم-وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، اپوزیشن مذاکرات پر بریفنگ-وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، اپوزیشن مذاکرات پر بریفنگ-ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا-ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا-صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے وزیراعظم کا ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان امداد کا اعلان-صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے وزیراعظم کا ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان امداد کا اعلان-پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی میں توسیع-پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی میں توسیع

تازہ ترین

نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14 ہزار کلومیٹر ہے تو مریم کا پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے: مزمل اسلم

لاہور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کرنے کے بیان پر سوالات اٹھا دیے۔
اپنے ردعمل میں مزمل اسلم نے کہا کہ پاکستان کا مجموعی نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14 ہزار 480 کلومیٹر پر مشتمل ہے، تو پھر پنجاب میں صرف ڈھائی سال کے دوران 45 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کیسے ممکن ہوئی؟
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہونے کا دعویٰ حیران کن ہے، کیونکہ یہ تعداد پاکستان کے پورے نیشنل ہائی وے نیٹ ورک سے تقریباً تین گنا زیادہ بنتی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں تعمیر کی جانے والی سڑکوں کے روٹس، منصوبوں اور تعمیراتی ریکارڈ کی تفصیلات بھی عوام کے سامنے لائی جائیں تاکہ دعوے کی مکمل وضاحت ہوسکے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ صوبوں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے علاوہ اپنی صوبائی سڑکیں بھی موجود ہوتی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایسی صورتحال نہ ہونے کی وجہ سے شاید انہیں اس کا علم نہیں، جبکہ پنجاب کی اپنی سڑکوں کا مجموعی نیٹ ورک 80 ہزار کلومیٹر ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں