Post Views: 90
ناگویا: ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے ایک سنسنی خیز اور دلچسپ میچ میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی اور برانز میڈل جیت لیا۔
تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ چوتھے کوارٹر کے دوران پاکستان اور جنوبی کوریا کا اسکور 3،3 گول سے برابر تھا، تاہم اختتامی مرحلے میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مزید دو گول داغ دیے۔
پاکستان نے جنوبی کوریا کو 5،3 کے اسکور سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے دو گول کیے، جبکہ سفیان خان، عبدالرحمن اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔







