نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14 ہزار کلومیٹر ہے تو مریم کا پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے: مزمل اسلم-نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14 ہزار کلومیٹر ہے تو مریم کا پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے: مزمل اسلم-وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، اپوزیشن مذاکرات پر بریفنگ-وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، اپوزیشن مذاکرات پر بریفنگ-ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا-ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا-صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے وزیراعظم کا ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان امداد کا اعلان-صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے وزیراعظم کا ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان امداد کا اعلان-پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی میں توسیع-پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی میں توسیع

تازہ ترین

صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے وزیراعظم کا ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان امداد کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانی شہریوں کے اہلخانہ کے لیے مالی معاونت سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان سے تعزیت کرتے ہوئے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے تینوں پاکستانیوں کے بچوں کے لیے مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ رہائش گاہ دینے کا بھی اعلان کیا۔
شہباز شریف نے جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہلخانہ کے لیے فی خاندان ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالی معاونت دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعظم نے وزارت خارجہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کاشف عمر اور دیگر دو جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ سے براہ راست رابطہ رکھا جائے اور انہیں ضروری معاونت فراہم کی جائے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں