نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14 ہزار کلومیٹر ہے تو مریم کا پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے: مزمل اسلم-نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14 ہزار کلومیٹر ہے تو مریم کا پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے: مزمل اسلم-وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، اپوزیشن مذاکرات پر بریفنگ-وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، اپوزیشن مذاکرات پر بریفنگ-ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا-ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا-صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے وزیراعظم کا ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان امداد کا اعلان-صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کیلئے وزیراعظم کا ایک کروڑ 25 لاکھ روپے فی خاندان امداد کا اعلان-پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی میں توسیع-پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی میں توسیع

تازہ ترین

حکومت اور اپوزیشن کی بیٹھک سے خوشخبری کی امید، علی محمد خان

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آج ہونے والی ملاقات سے قوم کو مثبت خبر ملنے کی امید ہے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی قیادت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ لانگ مارچ کو ایک صورت میں مؤخر کیا جاسکتا ہے، تاہم اس کے لیے وفاقی حکومت کو سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے، جبکہ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو بھی شامل کیا جائے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی بھی ضروری ہے۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ اگر وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے آمادگی ظاہر کرتی ہے تو یہ دونوں فریقین کے لیے باعث عزت ہوگا۔ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کا دوسرا دور آج قومی اسمبلی کے اسپیکر چیمبر میں ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور آئین شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام مطالبات آئین اور قانون کے دائرے میں ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے معاملے پر کہا کہ اس سے پاکستان کا ہر شہری متاثر ہے۔ ان کے مطابق صوبائی اسمبلی کے جرگے میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے دستخط بھی موجود ہیں۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان اور خیبرپختونخوا دہشتگردی کے بجائے سیاحت کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔
خیال رہے کہ موجودہ مذاکرات میں اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سمیت دیگر مطالبات سامنے آئے ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے 4 اکتوبر کے احتجاجی مارچ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں