آج کی تاریخ

ستاروں کی روشنی میں10 مارچ سے لیکر 16 مارچ تک آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں10 مارچ سے لیکر 16 مارچ تک آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں10 مارچ سے لیکر 16 مارچ تک آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہے گا؟

Aries weekly horoscope In Urdu

برج حمل

دس مارچ سے16 مارچ تک یہ ہفتہ برج حمل کیلئے دیرینہ خواہشات کی تکمیل کا ہفتہ ثابت ہو گا ۔ اس ہفتے کے آغاز سے ہی کام کاج کاروبار میں منافع کا رجحان رہے گا۔ دوستوں سے ملاقات اور مستقبل کے حوالے سے بہترplanning کرنے کا موقع ملے گا۔محبوب سے ملاقات متوقع ہے ۔اولادکی جانب توجہ اور آگے بڑھے گی۔ درمیانی حصہ اخراجات میںاضافہ، شریک حیات کے ساتھ اختلافات ،جدائی کے پہلو نظر آرہے ہیں، کوشش کریں کہ اپنے آپ کوتنہا نہ چھوڑیں ،اگر دل میں کوئی بات ہے ،ملال ہے تو کسی کسی کےساتھ شیئر ضرور کر لیں۔ ہفتے کا اختتام آپ کےلیے خوشی لے کر آئے گا۔ شفایابی لے کر آئے گا ۔ایسے افراد جن کی شادی نہیں ہوئی شادی ہونے کےحوالے سے معاملات میں بہتری کےامکانات پیدا ہوتے ہو نگے۔خریداری شاپنگ کرنے کاموقع ملے گا اور کوشش کریں کہ مدمقابل افراد ان سے فائدہ لے لیں۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے ؛یااحد ؛13 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیےگا۔

Taurus Weekly Horoscope in Urdu

برج ثور

آئیے بڑھتے ہیںکی جانب دس مارچ سے لے کے سولہ مارچ تکیہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کےکام کاج کاروبار میں بہتری کےامکانات کو پیدا کر رہا ہے آپ کیروشن خیالی کو بیدار کر رہا ہےبے روزگار افراد کے لیے بہترمواقع فراہم کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ آپ کی شخصیت میں مستقل مزاجی کا عنصر اور پہلو بھی رہتاہوا دکھائی دیتا ہے اور گھریلوذمہ داریوں میں اضافہ ہونا اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی خواہشات کی تکمیل دوستوں سےملاقات بہن بھائیوں سے فائدہ ملنا کام کاج کا منافع کسی تقریب میں شرکت محبوب ملاقات متوقع رہےگی۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کےاخراجات کو بڑھائے گا۔ ہو سکتاہے کہ آپ کی صحت آپ کا ساتھ نہ دے۔ تو اپنے ڈاکٹر اور طبیب سےضرور رابطے میں رہیے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا واجد ؛ 14 دفعہ اولآخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔

Gemini Weekly Horoscope in Urdu

برج جوزہ

دس مارچ سے لے کے سولہ مارچ تک یہ پورا کا پورا ہفتہ آپ کے خو ش بخت رہنے کی دلیل دے رہا ہے ۔آپکی کامیابی آپ کا بخت آپ کا مقدرآپ کو بہتری کی طرف گامزن کرتاہوا دکھائی دیتا ہے۔ اپنی کسی بےوقوفی سے یا نادانی سے اپنے کام آپ خراب کر لیں یہ الگ بات ہے ورنہ قسمت آپ کا پورا پورا ساتھ دے رہی ہے۔ اس ہفتے کو ضائع کرنے سے گریز کریں ، کوشش کریں کہ اپنے کاموں کو پہلے سے پلاننگ کے مطابق چیزوں کو لے کر چلیں ۔کی گئی محنت کا صلہ مل جانا، بزرگوں کی مشاورت رہنا ،بیرون ملک سفر کے حوالے سےمعاملات میں بہتری ہوگی۔ خواب دیکھیں تو اس کی تعبیر ضرور معلوم کیجیے گا۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے مزاج میں مستقل مزاجی اور گھریلو ذمہ داریوں کو بیدارکرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔خاندان کے امور زیر بحث رہیں گے۔ ماضی میں کی گئی محنت اس کا صلہ ملتاہوا دکھائی دیتا ہے۔ گھر کی تزئین و ارائش میں دلچسپی بڑھ سکتی ہے۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے کام کاج کاروبار میں منافع کی طرف لے کر جائے گا۔ آن لائن ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھنےوالوں کے لیے منافع، بچوں کی طرف توجہ راغب رہے گی۔ متوقع ہے کہ محبوب سے ملاقات ہو جائے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا وہاب ؛ 14 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا ۔

Cancer weekly Horoscope In Urdu

برج سرطان

برج سرطان کیلئے یہ ہفتہ 10 سے 16مارچ ناامیدی ،مایوسی مشکلات، رکاوٹیں اورحادثات کی نشاندہی کرتا ہے۔ کوشش کریں کہ اپنے معاملات کو اپنی حدتک بھی محدود رکھیں ۔اخراجات میںاضافہ رشتہ داروں سے لڑائی جھگڑاوراثت کے معاملات زیر بحث آنا،کام کاج کاروبار کے اندر مصروفیت بڑھ جانایا بوجھ محسوس کرتےہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔ڈاکٹر سےملاقات بھی متوقع ہے ۔ہفتے کادرمیانی حصہ آپ کی ان چیزوں کو ختم کر کےبہتری کے تسلسل کو پیدا کرے گا۔کامیابی کی طرف گامزن کرے گا۔ اگر بدھ یاجمعرات کو خواب دیکھیں اس کی تعبیر ضرور کیجیے گا ۔کی گئی محنت کا صلہ مل جائے گا۔ دوسروں سےاختلافات رنجشیں ختم ہوتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کے اندر مستقل مزاجی ٹھہراؤکو پیدا کرے گا۔ گھریلو ذمہ ذاریاں بڑھ جائیں گی۔ گھر میںمہمانوں کی آمد و رفت ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالی کا نام ہے؛یا رزاقُ 18دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلےرنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔

Leo Weekly Horoscope In Urdu

برج اسد

برج اسد کیلئے یہ ہفتہ ابتدائی طور پر ازدواجی زندگی کے معاملات میں پیدا شدہ ناچاقی، بے چینی، علیحدگی، جدائی کے معاملات کوختم کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔متوقع ہے کہ غیر ضروری خریداری ہو جائے، آپ کا بجٹ متاثر ہوتاہوا بھی دکھائی دیتا ہے۔ گھر سےباہر کھانا پینا رہے گا۔ سیر وتفریح کی طرف بھی رجحان رہے گا۔مد مقابل افراد آپ کے لیےمدد گار رہیں گے۔ غیر شادی شدہ افراد کے معاملات میں بہتری کے امکانات دکھائی دیتے ہیں۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے ناامیدی مایوسی کو پیدا کرے گا۔خوش خوراکی آپ کو بیمار بھی کرسکتی ہے۔ پیسے کا استعمال بڑاسوچ سمجھ کر کیجیے گا۔ وراثت میںلڑائی جھگڑے کی ضرورت نہیں ہے۔تاہم نرم مزاجی نرمی شائستگی الفاظ کا استعمال سوچ سمجھ کر کیجیےگا۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کوپرسکون کرے گا۔ روحانیت کے عنصرکو بیدار کرے گا۔ کامیابی آپ کےقدم چوم رہی ہے۔ کی گئی محنت کاصلہ اس ہفتے کے اختتام میں ملجائے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا واحد ؛19دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا بڑھتےہیں۔

Virgo Weekly Horoscope In Urdu

برج سنبلہ

آپ کی صحت کے معاملات میںبگاڑ پیدا ہو سکتا ہے۔ روگ،دکھ، تکلیف،بے چینی، دوسروں سے بات چیت نہ کرنا، ساتھ چلنے والے افرادآپ کے لیے مسائل کو پیدا کرسکتے ہیں۔ آپ کی کوئی اہم چیز گم سکتی ہے ۔پیسے کا استعمال سوچ سمجھ کرکیجیے گا۔ بیماری اور بیماری پہ خرچہ ہوتا ہوا بھی دکھائی دیتاہے۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کوشفا یاب کرے گا۔ دوسروں کو بات سمجھانےمیں آسانی رہے گی۔ دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا۔گھر سے باہر کھاناپینا خریداری شاپنگ کرتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں۔ ازدواجی زندگی کےمعاملات میں آپ کا شریک حیات آپکا مددگار اور معاون ثابت ہوگا۔شرا کت داروں کے ساتھ بھی کچھ اہم نوعیت کے معاملات یا قانونی معاہدے ہوتے ہوئے دکھائی دیتےہیں۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کےلیے مایوسی کو پیدا کرے گا۔ ہوسکتا ہے کچھ کام یا سست روی کا شکار ہو جائیں۔مالی طور پر مایوسی ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا واحد؛19 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ اس کوپڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوںکا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Libra Weekly Horoscope In Urdu

برج میزان

یہہفتہ ابتدائی طور پر اولاد کی طرف توجہ راغب کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے اپنے اندر موجود علمی تشنگی اس کو پورا کرتے ہوئے نظرآتے ہیں ،کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو جائےگی ۔دوست آپ کے کام آ جائیں گے۔سماجی تعلقات آپ کے کام آتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں۔ کسی روحانی تقریب میں شرکت کرنے کا موقع بھی ملتا ہوا نظر آتا ہے۔ تعلیم میںدلچسپی کا بڑھ جانا، پرانی باتوںکو یاد کرتے ہوئے نظر آتے ہیں،متوقع ہے کہ محبوب سے ملاقات بھی ہو جائے۔ اس ہفتے کا درمیانی آپکی صحت کو خراب کرے گا۔ خرچے کوبڑھائے گا۔ تنہائی کو بڑھائے گا۔ہو سکتا ہے کہ کسی سے گفتگو یابات چیت کرنے کو کوئی چیز ہے جوآپ کو بے چین اور پریشان کر رہی ہے۔ بہتر ہے کہ اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرے اور کسی سے گفتگو کریں۔اس ہفتے کا اختتام آپ کی صحت کوبہتر کرے گا۔ آپ کی شخصیت میں تحمل مزاجی پر سکون ہوتے ہو ئے د کھا ئی دیتے ہیں ۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا ودود؛20 اول آخر 14 دفعہ درود پاک کیساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کاصدقہ ضرور نکالیے گا۔

Scorpio Weekly Horoscope In Urdu

برج عقرب

سولہ مارچ یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپکی گھریلو ذمہ داریوں میں اضافہ ،گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت ،گھر میں کسی تقریب کا اہتمام کرتے نظر آتے ہیں ،زمین جائیداد کا حصول اثاثہ جات یا کوئی نہ کوئی چیزآپ کی ملکیت کا حصہ بنتی ہو ئی نظر آتی ہے، والدہ کی صحت کا خیال رکھیے، والدہ کے ساتھ راز و نیازکرنے کا موقع ملے گا۔ ماضی میں جن چیزوںپر محنت کر رہے تھے اس کے مثبت نتائج اس ہفتے کے آغاز میں ہی ملنا شروع ہو جائیں گے ۔بے روزگارافراد کے لیے بہتر روزگار کےمواقع ترقی کے حوالےسے بہتر معاملات آپ کے ہوتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں، اس ہفتے کادرمیانی حصہ آپ کے روحانیت کےعنصر کو بیدار کر رہا ہے۔ ایک دیرینہ خواہش پوری ہو جائے گی ۔آنلائن ٹریڈنگ، شیئرز میںدلچسپی رکھنے والے منافع کوسمیٹتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، بہن بھائی آپ کے لیے مدد گار رہیںگے ،اور ایسے لوگوں سے فائدہ ہوسکتا ہے جن سے شاید توقع نہ ہو،اس ہفتے کا اختتام آپ کی صحت کوخراب کرے گا۔ خرچے کو بڑھائے گا۔لڑائی جھگڑے کا اندیشہ پایا جاتاہے۔ اور اپنی ذمہ داریاںدوسروں پر مت ڈالیے گا۔ دوسروں کی لاپرواہی کی وجہ سے آپ کےکام خراب ہوتے ہوئے بھی نظر آتےہیں ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یاہادی؛20 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔

Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu

برج قوس

یہہفتہ ابتدائی طور پر آپ کی ذمہ داریوں کومصروفیت کو بڑھاتا ہوا دکھائی دیتا ہے، مصروفیت بے پناہ کہ کھانے پینے کا ہوش نہ رہے ،اپنی ذات پر توجہ کم اور دوسروں کی ذمہ داریاں زیادہ نبھاتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں ۔اور کوئی کام اگرکسی کے لیے کرنا ہے کرلیں گے۔ لیکن وہی چیز اب اپنی ذات سے منسلک ہو جائے گی تو اس میں بہت محنت کرنا پڑے گی۔ وہم کا بھی شکار ہوں گے اور ہو سکتا ہے کسی کے ساتھ بہت زیادہ بحث و مباحثہ بھی آپ کو کرنا پڑے تو کوشش کریںکہ بحث و مباحثے سے گریز کریںورنہ بات لڑائی جھگڑے تک پہنچ سکتی ہے۔ خاندانی امور زیر بحث آئیں گے ۔بزرگوں کا خیال رکھنا انکے ساتھ با ادب طریقے سے پیش آنےکی ضرورت ہے ۔اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی خاندانی مصروفیات کوبڑھائے گا ،گھر میں کوئی نہ کوئی مہنگی چیز خریدنے میں کامیاب ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ گھرکی تزئین و آرائی صفائی ستھرائی میں دلچسپی ،اپنی گاڑی سواری کا چیک اپ کروانے کاموقع ملے گا، بے روزگار افراد کےلیے بھی متوقع ہے کہ بہتر روزگارکے مواقع آگے بڑھنا مستقبل کیplaining کرنے کا موقع ملے گا ۔کسی اہم شخصیت سے ملاقات ہوگی ۔ اس ہفتے کا اختتام بچوں کی جانب توجہ ،روحانیت کاعنصر غالب رہے گا ۔دوستوں سےملاقات متوقع ہے کسی تقریب میںشرکت ہو سکتی ہے ۔کاروباری افرادکے لیے منافع کا رجحان رہے گا۔بہن بھائی آپ کے لیے مدد گاررہیں گے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا اول؛37دفعہ اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوںکا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Capricorn Weekly Horoscope In Urdu

برج جدی

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کے مالی معاملات میں بہتری کو اجاگر کرتاہوا دکھائی دیتا ہے، گفتگو میںمٹھاس،نرمی، شائستگی دوسروں سےکام لینے میں آسانی ،دل کی بات کرنے کا موقع، بزرگوں کی مشاورت شامل حال رہے گی۔ رشتہ داروں سےملاقات متوقع یا ان سے فائدہ ملتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ پرانےدوستوں سے ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ متوقع ہے اندرون ملک سفر رہے۔ مصروفیت بڑھ جائے، ذمہ داریاں بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ پڑوسیوں سے متوقع ملاقات یابہتر کام بھی لینے کا موقع ملےگا۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کوپرسکون کرے گا۔ نیند پوری کرنےکا موقع ملے گا۔ گھر کی ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ خاندانی معاملات زیر بحث آتے ہوئے دکھائی دیتےہیں۔ والدہ کی صحت کا خیال رکھنےکی بھی ضرورت ہے۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے یا ولی46 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبزرنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔

Weekly Horoscope In Urdu Aquarius

برج دلو

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کے اندر حوصلہ مندی ,شخصیت میںتقویت پیدا کرے گا ۔ بیمار ہیں تو شفاء ملےگی ۔ مثبت فیصلے کرنے کا موقع دور دراز کےمقام پر رہنے والے افراد اپنی فیملی سے رابطے کو بحال یاگھروں کو لوٹتے ہوئے دکھائی دیتےہیں۔ سیر و تفریح بھی نظر آ رہی ہے۔ خریداری کرنے کاموقع ،غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات اور مدمقابل افراد آپ کے لیےمدد گار رہیں گے اور کوشش کریں کہ اس حصے میں اپنے خرچے پہ ذرا کنٹرول کریں۔ خوش خوراکی پہ کنٹرول کریں۔ آپ کی خوش خوراکی آپکو بیمار کر سکتی ہے اور اپنے لب ولہجے میں تلخی کی بجائے نرمی اور شائستگی رکھنے کی ضرورت ہے، کہیں کسی کی دل آزاری نہ کر بیٹھے، نوکری پیشہ افراد کےلیے تھوڑا سا دباؤ رہے گا۔ ہفتے کے اختتام میںبھی آپ کی مصروفیت بڑ ھے گی۔ ویک اینڈ کے اوپر میں بھی شاید آپ کو نیند پوری کرنے کاموقع نہ ملے اور دوسروں سے تلخ کلامی ہو جائے، کسی کا شکار ہوتےہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ؛یا رحمن اولآخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا،سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔

Pisces Weekly Horoscope In Urdu

برج حوت

دس سے سولہ مارچابتدائی طور پر اپنی صحت پر توجہ دیں، تنہائی بہت زیادہ ہے بہتر ہے کسی سے گفتگو یابات چیت کر لیں۔ جب تک آپ اپنے دل کا بوجھ ہلکا نہیں کریں گے آپ کےاندر یہ مایوسی باہر نہیں آئے گی رونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیںہے۔ اختلافات ہو سکتے ہیں۔جن لوگوں نے کسی سے پیسے لیے ہیں،قرض اتارنا ہے آپ کے لیے بہرحال بہت اچھا ہے ۔ بیرون ملک مقیم افراد کے معاملات سلجھتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں۔ اس ہفتے کادرمیانی حصہ آپ کے مزاج میںبہتری کو پیدا کرے گا۔ حوصلہ مندی بیدار ہو گی۔ دوسروں سے بہترانداز میں گفتگو کریں گے۔ ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون رہیں گے۔غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات نظر آتے ہیں۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کے مالی معاملات کو بہتر کرے گا۔ خوش خوراکی کرتےہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ پرانےدوستوں سے رابطے کی بحالی رہے گی ،بزرگوں کی مشاورت وراثت کےمعاملات آپ کے حق میں جاتےہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے یا ماجد 48 ٹائم اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلےرنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں