Post Views: 51
اسلام آباد اور پنجاب میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے معاملے پر گڈز ٹرانسپورٹ سپریم کونسل نے کراچی سے اسلام آباد اشیائے خورونوش سمیت دیگر سامان کی ترسیل معطل کردی۔
چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹ سپریم کونسل کے مطابق کنٹینرز پکڑے جانے کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے، جس کے پیش نظر ٹرانسپورٹرز نے لوڈنگ کا عمل روک دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی اشیائے خورونوش سمیت دیگر سامان کی سپلائی بھی بند کردی گئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب میں کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کے باعث شپنگ کمپنیوں نے بھی گڈز ٹرانسپورٹرز کو کنٹینرز کی فراہمی روک دی ہے اور متعدد کنٹینرز گراؤنڈ کردیئے گئے ہیں۔







