Post Views: 47
وزارت خارجہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق سیکرٹری جنرل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکرٹریٹ کی سربراہی کریں گے۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا سہ فریقی دفاعی معاہدہ ہے۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے مشترکہ دفاع اور سکیورٹی تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔
معاہدے کے مطابق تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملے کو تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
اس سے قبل تینوں ممالک نے طے کیا تھا کہ سعودی عرب میں قائم ہونے والے سیکرٹریٹ کی ابتدائی سربراہی تین سال کے لیے پاکستان سے تعلق رکھنے والا سیکرٹری جنرل کرے گا۔







