شہباز شریف کے ادوار میں وفاقی قرضوں میں تاریخی اضافہ، پونے چار سال میں 37 ہزار 307 ارب روپے بڑھ گئے-شہباز شریف کے ادوار میں وفاقی قرضوں میں تاریخی اضافہ، پونے چار سال میں 37 ہزار 307 ارب روپے بڑھ گئے-برتھ، ڈیتھ و میرج سرٹیفکیٹس کا آن لائن نظام، سپیڈ منی سے رفتار ورنہ شہری خوار-برتھ، ڈیتھ و میرج سرٹیفکیٹس کا آن لائن نظام، سپیڈ منی سے رفتار ورنہ شہری خوار-ملتان: 24 گھنٹوں میں چوری، ڈکیتی، سنگین جرائم کی 25 وارداتیں، شہری اللہ کے حوالے-ملتان: 24 گھنٹوں میں چوری، ڈکیتی، سنگین جرائم کی 25 وارداتیں، شہری اللہ کے حوالے-غیر ملکی ایجنسیوں اور دہشتگردوں کو سمیں فراہم، کرائم ایجنسی نے صادق آباد سے نیٹ ورک پکڑ لیا-غیر ملکی ایجنسیوں اور دہشتگردوں کو سمیں فراہم، کرائم ایجنسی نے صادق آباد سے نیٹ ورک پکڑ لیا-ڈاکٹر احسن کیس: ماموں جج محمود غنی کا وکیل بیٹا سماعت میں موجود، ویڈیوز اذیت ناک: عدالت-ڈاکٹر احسن کیس: ماموں جج محمود غنی کا وکیل بیٹا سماعت میں موجود، ویڈیوز اذیت ناک: عدالت

تازہ ترین

شہباز شریف کے ادوار میں وفاقی قرضوں میں تاریخی اضافہ، پونے چار سال میں 37 ہزار 307 ارب روپے بڑھ گئے

اسلام آباد: بطور وزیراعظم شہباز شریف کے ادوار میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں پونے چار سال کے دوران 37 ہزار 307 ارب روپے کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے ادوار کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے تقریباً پونے چار سال کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار 323 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کے پہلے اور موجودہ دور حکومت کے مجموعی طور پر پونے چار سال کے عرصے میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں ہونے والا اضافہ، پی ٹی آئی حکومت کے تقریباً پونے چار سال کے مقابلے میں 104 فیصد زیادہ رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق شہباز شریف کے بطور وزیراعظم پہلے دور، یعنی اپریل 2022 سے جولائی 2023 تک 16 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار 764 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
اسی طرح موجودہ حکومت کے ابتدائی 29 ماہ، مارچ 2024 سے جولائی 2026 کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں مزید 18 ہزار 543 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یوں اسٹیٹ بینک کی دستاویزات میں دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق شہباز شریف کے دونوں ادوار میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں مجموعی اضافہ 37 ہزار 307 ارب روپے بنتا ہے، جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے تقریباً پونے چار سال میں یہ اضافہ 18 ہزار 327 ارب روپے رہا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں